Sunday May 19, 2024

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایاپہننا اور سکارف اوڑھنا شرو ع کردیا

لاہور : گریٹر اقبال پارک میں پر اوباش نوجوانوں کے ہجوم کے ہاتھوں ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایاپہننا اورسکارف اوڑھنا شرو ع کردیا ۔ گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد عائشہ اکرم میڈیا کو دئیے جانے والے انٹرویوز عبایا پہننا اور سکارف اوڑھ کر دے رہی ہیں ۔ دوسری جانب بدسلوکی کے کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی ، متاثرہ لڑکی نے شناخت پریڈ کے دوران3 ملزمان کو پہچان لیا۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، اب تک 40 گرفتار افراد کی شناخت پریڈ کی جاچکی ہے ، دوران شناخت پریڈ عائشہ اکرم نے 3 ملزمان کو کنفرم اور 2 کو مشکوک قرار دیا ، مزید 30 افراد کی شناخت پریڈ بھی جلد کی جائے گی۔

لندن میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب، جنید اور نواز شریف کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئی

شناخت ہونے والے ان 3 ملزمان کے بارے میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ تینوں ملزمان پورے واقعے میں شامل رہے ، اس گھناؤنے خواب سے جلد چھٹکارہ چاہتی ہوں ، جس کی وجہ سے میری والدہ اور فیملی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ دوسری جانب مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کو بھی گرفتار کیا جائے ، ہمیں انصاف چاہئیے،ہم نے کچھ نہیں کیا،پولیس نے ہمیں بلا جواز گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بے گناہ ہیں ، انہیں بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے ، ایک ملزم کی فیملی نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارا بچہ گھر میں تھا،ایک اور گرفتار ملزم نے کہا کہ ہمارا بچہ بھی ان کے ساتھ تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا ، ایک اور فیملی نے بھی حکام سے مطالبہ کیا کہ عائشہ اکرم کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ، 12 اگست کو عائشہ اکرم نے مسیج کرکے لڑکوں کو وہاں بلایا تھا۔ یاد رہے کہ 14 اگست کے روز چار سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں ، سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ،

افغان طالبان کی افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے صوبہ پنجشیر کی جانب پیش قدمی ، پنجشیرکا کنٹرول حوالےکرنےکیلئے احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دیدی

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پرہجوم کے حملے اورہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا ، ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ گذشتہ روز مینار پاکستان واقعہ میں پولیس نے متاثرہ خاتون عائشہ کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا ، مینار پاکستان پارک میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ کے بھائی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی بہن کی جان کو خطرہ ہے، جب کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں مختلف فون کالز موصول ہوئیں اور گھر پر بھی لوگوں کا آنا جانا لگا تھا، اس لیے بہن عائشہ کو پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، تاہم گھر والوں کو ملاقات کی اجازت ہے۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

FOLLOW US