Tuesday September 17, 2024

دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا

امریکی خاتون نے دوست کے ہمراہ گفتگو کے دوران بے دھیانی میں ائیر پوڈ وٹامن کی گولی سمجھ کر نگل لیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک 52 سالہ ٹک ٹاکر ریئلٹر ٹینا نے لوگوں کو ہنسنے اور حیرانی پر مجبور کردیا جب اس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کے ایپل ائیر پوڈ پرو میں سے ایک کو وٹامن سمجھ کر نگل لیا۔

افسوسناک لیکن مزاحیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریئلٹر ٹینا صبح اپنی دوست کے ہمراہ چہل قدمی کرنے نکلی ہوئی تھی، گفتگو میں مگن وہ گھر میں اپنی وٹامن کی گولی لینے گئی اور غلطی سے اپنے شوہر کا ائیر پوڈ گولی سمجھ کر کھالیا۔ خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی میں نے ائیرپوڈ نگلا مجھے لگا کچھ عجیب چیز ہوئی ہے، جلد ہی احساس ہوا کہ میں نے گولی کی جگہ ائیرپوڈ کھالیا جو کہ آہستہ آہستہ مجھے اپنے حلق سے معدے کی جانب اترتا محسوس ہورہا تھا۔ ریئلٹرٹینا کے مطابق جب وہ گھر پہنچی اور اپنے شوہر کو یہ بات بتائی تو اس نے اس سے کہا کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔ بعدازاں خاتون نے ٹک ٹاک پر یہ واقعہ بتایا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ائیرپوڈز ان کے اندر سے اب نکل چکے ہیں۔

FOLLOW US