Saturday May 18, 2024

افغان طالبان کی افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے صوبہ پنجشیر کی جانب پیش قدمی ، پنجشیرکا کنٹرول حوالےکرنےکیلئے احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دیدی

کابل : افغان طالبان کی افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے صوبہ پنجشیر کی جانب پیش قدمی، طالبان نے پنجشیرکا کنٹرول حوالےکرنےکیلئے احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے وادی پنجشیر کا کنٹرول حوالےکرنےکے لیے شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود کو طالبان نے پنجشیر پر قبضے کے حوالے سے الٹی میٹم دے دیا ہے تاہم احمد مسعود نےکہا ہےکہ اگر طالبان نے وادی پر قبضےکی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑےگا۔احمد مسعود کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی خاطر طالبان کے ساتھ مل کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم اگر طالبان نے مذاکرات سے انکار کیا تو جنگ ناگزیرہوگی، ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میں بھی ریاست مدینہ کی بیٹی ہوں ۔مینارپاکستان واقعہ کے بعد کیا اب بھی ٹک ٹاک استعمال کریں گی؟عائشہ اکرم بتاتے ہوئے روپڑیں

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے والد کا خون معاف کرنےکو تیار ہیں۔ خیال رہے کہ احمد مسعود کے والد احمد شاہ مسعود ‘جنہیں پنجشیر کا شیر بھی کہا جاتا ہے کا شمار سوویت یونین کے خلاف مزاحمت کے دوران اہم جہادی کمانڈرز میں ہوتا تھا اور اس دوران سوویت افواج پہاڑوں سے گھرے پنجشیر کے علاقے کو تسخیر کرنے میں ناکام رہی تھی۔ بعد ازاں طالبان کے کابل میں اقتدار میں آنے کے بعد بھی پنجشیر کا علاقہ ناقابل تسخیر رہا اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے 2 دن قبل ایک خود کش حملے میں اپنی موت سے قبل تک احمد شاہ مسعود طالبان کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے رہے۔طالبان کے پہلے دور اقتدار میں بھی پنجشیر کا علاقہ طالبان مخالف شمالی اتحاد کا اہم گڑھ تھا اور ایک بار پھر یہ مزاحمت کی آخری سب سے بڑی امید بنتا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں مدرسےکی طالبہ کے ساتھ استاد کی زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافاف

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبان کے خلاف مزاحم افغان نائب صدر امراللہ صالح، احمد مسعود سے ملاقات کررہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں طالبان کے خلاف گوریلا جنگ کی تیاریاں کررہے ہیں۔تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں امریکا کو مطلوب حقانی گروپ کے اہم ترین کمانڈر اور جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اس سےقبل احمد مسعود کا کہنا تھاکہ طالبان سےجنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سابق نائب صدر امراللہ صالح جنگ چاہتا تھا، اسے کہہ دیا گیا ہے کہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے۔

ملک بھر میں زیادتی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، علماء و مشائخ نےمجرموں کو سرعام سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا

FOLLOW US