لاہور: لاہور گریٹر اقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی، یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگیا، لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے۔ ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے،
اس پر لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے۔ اس افسوسناک منظر کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ویڈیو کس شہر اور جس شاہراہ کی ہے، لیکن ممکنہ طور پر یہ لاہور کی شاہراہ لگ رہی ہے۔ عوام اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ کیس کے مقدمہ میں مزید 2 دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پہلے مذکورہ مقدمہ میں 4 دفعات لگائی گئیں تھیں، خاتون سے دست درازی کی دفعات لگائی گئیں تھیں، لیکن اب مزید2 دفعات 509 ٹو اور 342 شامل کی گئیں ہیں۔ مزید برآں محکمہ پراسیکیوشن نے گریٹر اقبال پارک میں اوباش نوجوانوں کی ہراسمنٹ کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کی تفتیش کے حوالے سے 7 اہم نکات پر مشتمل ایک مراسلہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت تھانہ لاری اڈہ کے تفتیشی افسر کو ارسال کردیا ہے جس میں پراسیکیوشن برانچ نے تفتیشی افسر سے استدعا کی ہے کہ بھیجے گئے سات نکات پر ہر طریقے سے مکمل تفتیشی کی جائے۔
Where are ALL those men and women who were spitting hate in a Space last night??? Are these women TiKTokers too?? What did they do to invite such behavior?? Are women safe? Is anyone listening? 😡😡https://t.co/y3zqmHzGLv
— Asma Ali Zain (@asmaalizain) August 20, 2021
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور آئی او کو بھیجے گئے نکات میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے وقوعہ کے روز پہنے گئے کپڑے تفتیشی ٹیم اپنی تحویل میں لے لے۔ نکات میں لڑکی عائشہ اکرم کے نمونہ جات ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے حاصل کئے جائیں۔ متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ آنے والے افراد کے بیانات قلم بند کئے جائیں۔ اس کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کی تصاویر حاصل کی جائیں۔ مشکوک افراد کی نادرا سے تصدیق کروائی جائے اور گرفتار ملزمان کی متاثرہ لڑکی سے شناخت کروائی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
News Source: UrduPoint