Saturday January 18, 2025

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران ایکسٹرا (اضافی) رنز بڑے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ٹیموں کی کوشش ہوتی ہے کہ فیلڈنگ کے دوران کم سے کم اضافی رنز دیے جائیں۔ گلے محلے کا دوستانہ کرکٹ میچز کے دوران تو اضافی رنز کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی لیکن اگر انٹرنیشنل سطح کے میچ کے دوران 10، 20 نہیں بلکہ 100 سے بھی زائد رنز دیے جائیں تو اسے سن کر حیرانی کے ساتھ ساتھ ٹیموں کی پرفارمنس کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

اور پھر اگر بات ہو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تو مختصر دورانیے کی اس کرکٹ میں ایک اضافی گیند پورے میچ کا پانسہ پلٹ دیتی ہے۔ آج ہم آپ کو حال ہی میں کھیلے گئے ایک ایسے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے 105 وائیڈ بال کے ساتھ مجموعی طور پر 115 اضافی رنز دیکر ایک بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ بدترین ریکارڈ یونان میں رومانیا اور لگسمبرس کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران قائم ہوا۔

رومانیا ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ مخالف ٹیم کے بیٹرز پر دباؤ بڑھایا جا سکے لیکن بولرز رومانیا کی بولرز اپنی لائن لینتھ پر قابو نہ رکھ پائیں اور بے تحاشا اضافی رنز دیے۔ اسی طرح جب رومانیا کی ٹیم کی بیٹنگ کا نمبر آیا تو لگسمبرگ کی خواتین بولرز نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور جب 106 ویں وائیڈ بال پھینکی گئی تو اضافی رنز کا سابقہ بدترین ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ اضافی رنز کا بدترین ریکارڈ 114 رنز تھا جو 4 سال قبل میکسیکو اور کوسٹا ریکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قائم ہوا تھا۔

FOLLOW US