Monday November 25, 2024

لندن میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب، جنید اور نواز شریف کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئی

لندن : لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب، جنید اور نواز شریف کی تصویر سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر دلہے جنید صفدر اور والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سامنے آگئی۔ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب آج لندن میں ہو رہی ہے۔ تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔دوسری جانب جس ہوٹل میں جنید صفدر کی شادی ہو رہی ہے، اس ہوٹل کے باہر مظاہرین کی جانب سے ’لوٹے ہوئے پیسوں سے پُر تعیش شادی‘ کے نعرے لگانےاور احتجاج کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جانب جہاں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میںشرکت کرنے والے افراد ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانے میں مصروف ہیں، تو دوسری طرف اچانک درجنوں افراد مختلف طرح کے کارڈ بورڈ اُٹھائے سامنے آجاتے ہیں اور ہوٹل کے سامنے مظاہرہ شروع کر دیتے ہیں۔

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ن لیگی کارکنان اور مظاہرین آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔لیگی کارکنان نے سڑک پر مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کیا، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہونے سے متعلق اعلان کیا تھا ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا ، ٹوئٹر پر بیٹے کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کوعائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہو گا ، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی ، میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئیں اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے افغانستان سے متعلق تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے

FOLLOW US