Friday May 17, 2024

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

لاہور: لاہورمیں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ غیراخلاقی حرکت اوردست درازی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیاپرچہ مگوئیاں کی جارہی ہیں ۔عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کاٹک ٹاکر سے کیاتعلق؟لڑکے نے اپنے پہلے انٹرویو میں سب بتادیا۔تفصیلات کے مطابق 14اگست کے دن گریٹراقبال پارک میں ہونیوالے واقعہ نے خواتین میں مزیدخوف وہراس پھیلادیاہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے اس دلخراش واقعہ کے بعد مزید ایسے 2واقعات کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی ۔رکشے میں بیٹھی لڑکی کی ویڈیوبنائی گئی جبکہ ایک اوباش نے اس غیراخلاقی حرکت کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کردی۔دوسرے واقعہ میں 14اگست ہی کے دن خواتین کوپارک میں ت ش دد کانشانہ بنایاگیا پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پرت ش دد کی وائرل ویڈیوکاسراغ لگالیا۔نجی خبررساں ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے ٹک ٹاکرعائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبونے بتایاکہ اس کاتعلق گجرات سے ہے عائشہ کوبہن ،دوست سمجھتاہوں میں غریب ہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا،ہم 2سال سے ایک ساتھ ہیں۔ریمبوکاکہناہے کہ میں شادی شدہ ہوں ۔عائشہ کی شادی نہیں ہوئی ہمارے درمیان کوئی اوربات نہیں بس ہم مل کرٹک ٹاک بناتے ہیں۔

اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کردی حشمت غنی نے اپنے بھائی کے دور حکومت کو کرپشن زدہ قرار دیا

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

News Source: DailyAusaf

FOLLOW US