Monday January 20, 2025

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

لاہور : مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو گذشتہ روز لاہور پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا جو آج اپنے گھر واپس آ گئی تاہم اب پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے اندر ڈرائنگ روم میں سکیورٹی کی ڈیوٹی دینے لگے۔ ڈرائنگ روم میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھر آنے والا کوئی بھی شخص عائشہ اکرم کی مرضی سے ہی ان سے ملاقات کر سکتا ہے۔ عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8 اہلکارتعینات ہیں۔ پولیس نے کہا کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کےبغیرکسی کوملنے کی اجازت نہ دی جائے۔ گذشتہ روز آئی جی پنجاب کی بنائی گئی پولیس ٹیم نے متاثرہ لڑکی سےملاقات کرکے بیان قلمبند کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم کودئیےگئے بیان میں لڑکی نے پولیس کی شکایت نہیں کی، لڑکی نےصرف اپنے ساتھ واقعے کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

امریکا نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور فریقین کے درمیان تصفیے کے لیے پاکستان اور چین ہماری مدد کریں

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نےگرفتارملزمان سےبھی پوچھ گچھ کی، ٹیم پیرکو اپنی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کوپیش کرے گی ، ٹیم نےغفلت کے ذمہ دارپولیس افسران کا تعین کرنا ہے۔ عائشہ اکرم کے گھر میں موجود پولیس اہلکاروں کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پرہجوم کے حملے اورہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ گذشتہ روز مینار پاکستان واقعہ میں پولیس نے متاثرہ خاتون عائشہ کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا۔ مینار پاکستان پارک میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ کے بھائی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی بہن کی جان کو خطرہ ہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں مختلف فون کالز موصول ہوئیں اور گھر پر بھی لوگوں کا آنا جانا لگا تھا، اس لیے بہن عائشہ کو پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، تاہم گھر والوں کو ملاقات کی اجازت ہے۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

FOLLOW US