Sunday May 5, 2024

مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی شامل تفتیش کر لیا

لاہور: مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عائشہ نامی خاتون کیساتھ بدسلوکی کے واقعے کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی عائشہ کے دوست ریمبو کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں، ریمبو ہی عائشہ کو مینار پاکستان پر لے کر گیا تھا۔ ریمبو کے حوالے سے کئی انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریمبو کچھ عرصہ سے عائشہ کے گھر پر مقیم تھا، عائشہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ریمبو چلاتا ہے۔ عائشہ کے والدین اس کے دوست ریمبو کے شدید خلاف ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عائشہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے متعلق تمام سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے ہی کرتی ہے۔

چنگی رکشہ میں خاتون سے شرمناک حرکت کرنے والا ملزم بچ نہیں پائے گابدسلوکی کے مرتکب ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا

دوسری جانب پولیس نے مذکورہ کیس کے مقدمہ میں مزید 2 دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پہلے مذکورہ مقدمہ میں 4 دفعات لگائی گئیں تھیں، خاتون سے دست درازی کی دفعات لگائی گئیں تھیں، لیکن اب مزید2 دفعات 509 ٹو اور 342 شامل کی گئیں ہیں۔ مزید برآں محکمہ پراسیکیوشن نے گریٹر اقبال پارک میں اوباش نوجوانوں کی ہراسمنٹ کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کی تفتیش کے حوالے سے 7 اہم نکات پر مشتمل ایک مراسلہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت تھانہ لاری اڈہ کے تفتیشی افسر کو ارسال کردیا ہے جس میں پراسیکیوشن برانچ نے تفتیشی افسر سے استدعا کی ہے کہ بھیجے گئے سات نکات پر ہر طریقے سے مکمل تفتیشی کی جائے۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور آئی او کو بھیجے گئے نکات میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے وقوعہ کے روز پہنے گئے کپڑے تفتیشی ٹیم اپنی تحویل میں لے لے۔ نکات میں لڑکی عائشہ اکرم کے نمونہ جات ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے حاصل کئے جائیں۔ متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ آنے والے افراد کے بیانات قلم بند کئے جائیں۔ اس کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کی تصاویر حاصل کی جائیں۔ مشکوک افراد کی نادرا سے تصدیق کروائی جائے اور گرفتار ملزمان کی متاثرہ لڑکی سے شناخت کروائی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

FOLLOW US