Monday January 20, 2025

چنگی رکشہ میں خاتون سے شرمناک حرکت کرنے والا ملزم بچ نہیں پائے گابدسلوکی کے مرتکب ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چنگی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والا ملزم جلد گرفتار کرلیا جائےگا، ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ نہیں پائے گا، واقعے کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔ یوم آزادی پر چلتے چنگچی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی سے متعلق اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چنگی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والا ملزم جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ واقعے کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کرائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اقبال پارک واقعے میں بھی 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کی شکل ویڈیو میں واضح ہے وہ بچ نہیں پائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر بھی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر حملہ ، برطانوی تنظیم کا تہلکہ خیز انکشاف

واضح رہے لاہور گریٹر اقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی، یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگیا، لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے۔ ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے، اس پر لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے۔ اس افسوسناک منظر کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کے سر پر تو حجاب بھی تھا علامہ طاہر اشرفی نے ہراسانی کی وکالت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’دیگر ممالک اپنے اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں ‘ روسی صدر کا دنیا کو مشورہ

FOLLOW US