آرمی چیف نےکہا ہے جو اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اس کا کورٹ مارشل ہوگا: نگران وزیر داخلہ

   
   

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی واضح ہدایت ہےکہ جو اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اس کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور جیل بھی جائےگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فوج اپنے احتساب کے نظام کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف کارروائی میں ثابت کرچکی، اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں کے ذریعے سکیورٹی ایجنسیوں کی ناک کے نیچے ہوتی ہے، اسمگلنگ میں سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے نام بھی ہیں، تحقیقات میں کچھ نکلا تو سامنے لائیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ میں اسمگلنگ کے خلاف کوششیں کیں، قانونی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہےہیں، غیرقانونی کام اور حوالہ ہنڈی پر اب ریاست سختی سے نمٹےگی، پیٹرول میں ملاوٹ اور مقدار میں کمی پر پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کا فوڈ کے حوالے سے ایک ڈیٹا اکھٹا کیا ہے تاکہ پتا لگے خوراک کی کتنی ضرورت ہے، حوالہ و ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملےگی، ہم نے اب تک 2200 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ روکی، ڈالر کی غیر قانونی ترسیل پر 168 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ڈالر کی اصل قیمت کے قریب قریب پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، انسداد منشیات عدالتوں کے مقدمات میں 80 فیصد سزائیں ہوئی ہیں، ہمارے پاس محدود وقت ہے اس لیے روز مرہ کی چیزوں پر توجہ ہے، مستونگ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے حقائق سامنے لائیں گے، یقینی بنائیں گےکہ ملک میں ایک بھی دہشت گرد نہ ہو۔ ایک سوال پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر نوازشریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا، اگر نواز شریف وطن واپس آکر سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہ حوصلہ افزا بات ہے، نواز شریف تو وہ لیڈر ہیں جو بیٹی سمیت جیل جانےکے لیے آگئے تھے۔

Source: GEONew



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy