Monday January 20, 2025

‘سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں’

بگ باس سیزن 15 کے سابق امیدوار ابھیجیت بیچوکلے نے ووٹوں کی کمی کے باعث گزشتہ ہفتے شو سے نکلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ دورانِ گفتگو ابھیجیت کی جانب سے سلمان خان کو دھمکیاں دی گئیں، انہوں نے کہا کہ سلمان نے 14 سیزنز کیے ہوں گے، وہ سمجھتا ہے کہ یہ شو وہ چلاتا ہے لیکن سیزن 15 میرا ہے اور وہ یہاں چھوٹا پڑ گیا ہے۔ ابھیجیت نے کہا کہ آخر سلمان خان اپنے بارے میں کیا سوچتا ہے، میں کیا ہوں یہ اسے جلد ہی دکھاؤں گا، اس کے جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں گا۔

’چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں‘، PSL کے گانے پر گراؤنڈ میں نوجوان کا ڈانس وائرل

حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے باعث ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی

ابھیجیت بیچوکلے نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان ابھی انڈے میں ہے، وہ اس سے باہر آنا چاہتا ہے، شو کے دوران مجھے پیار دینے والے پر سلمان کود پڑتے تھے، پروگرام چھوڑنے لگا تھا لیکن انہوں نے روکا تو رک گیا۔ بگ باس کے سابق امیدوار نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میکرز سچائی لوگوں کو نہیں دکھاتے بلکہ انہوں نے میری صرف منفی باتیں ہی دکھائیں جس کے خلاف میں آواز اٹھاؤں گا۔ واضح رہے ابھیجیت بیچوکلے مراٹھی بگ باس سیزن 2 کے فاتح رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ مراٹھی انڈسٹری کے اداکار بھی ہیں۔ ابھیجیت کو لوگ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سیاست دان کے طور پر بھی جانتے ہیں۔ دوران شو بگ باس 15 کی تمام خواتین امیدواروں نے انہیں ان کی غیر اخلاقی زبان اور بات کرنے کے انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں اداکارہ شمیتا شیٹی، تیجسوی پرکاش، رشمی دیسائی اور دیوولینا بھٹاچارجی شامل ہیں۔

فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کو” جھوٹی چھوٹی باجی “قرار دیدیا

FOLLOW US