Monday January 20, 2025

فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنائے،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کو” جھوٹی چھوٹی باجی “قرار دیدیا

کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز شاندار رہا ، اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔ تاہم کراچی کو پہلا نقصان شرجیل کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 39 گیندوں پر 60 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کی دوسری وکٹ 106 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نبی 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جو کلارک 24 رنز بناسکے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

سندھ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف پاک سرزمین پارٹی نے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا

FOLLOW US