Monday January 20, 2025

حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے باعث ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی

لندن: معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔حریم شاہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہوئی ہے لیکن ادھوری، جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی حالت انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔تاہم حریم شاہ نے اپنی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا۔
حریم شاہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں اور کافی عرصے سے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ انہیں لپ فلرز کروانے کا شوق بھی تھا لہذا وہ اسپیشلسٹ کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے گئی تھیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ابھی ڈاکٹر نے ہونٹوں کے ایک طرف فلر ڈالا ہی تھا کہ انہیں فون کال موصول ہوئی اور اس کال کے توسط سے انہیں پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینک کو خطوط لکھے ہیں۔

’چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں‘، PSL کے گانے پر گراؤنڈ میں نوجوان کا ڈانس وائرل

فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

حریم شاہ نے بتایا کہ یہ خبر سن کر وہ کافی رنجیدہ ہوگئیں اور ایک دم سے اٹھ گئیں۔ حالانکہ ان کے ہونٹوں کے ایک جانب فلرز ڈالے جاچکے تھے۔ لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ اتنی مہنگائی کا دور ہے اب دوسری جانب بھی فلرز ڈلواؤں اور اس کے بھی پیسے دوں، تو اکاؤنٹس تو میرے فریز ہوجائیں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادھوری سرجری کے باعث حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت انتہائی بگڑ چکی ہے اور ان کے ہونٹ ایک جانب سے سوجے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کو” جھوٹی چھوٹی باجی “قرار دیدیا

کورونا کا دباؤ، میڈیکل اسٹورز مالکان لوٹنے لگے، کن کن بڑے شہروں میں بخار کی دوا بلیک میں بکنے لگی؟

FOLLOW US