Monday January 20, 2025

’چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں‘، PSL کے گانے پر گراؤنڈ میں نوجوان کا ڈانس وائرل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں شائقین کو روزشاندار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران گراؤنڈ میں نوجوان کی جانب سے پی ایس ایل کے ترانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک نوجوان پی ایس ایل 7 کے ترانے پر شاندار ڈانس کررہا ہے۔

فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی مزے مزے کے تبصرے کیے۔ اس صارف نے لکھا کہ ‘چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں’۔ واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو مات دی۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 فروری تک جاری رہے گا۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کو” جھوٹی چھوٹی باجی “قرار دیدیا

https://twitter.com/thePSLt20/status/1487749743312781313?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487749743312781313%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F276139

کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

FOLLOW US