Sunday May 5, 2024

کورونا کا دباؤ، میڈیکل اسٹورز مالکان لوٹنے لگے، کن کن بڑے شہروں میں بخار کی دوا بلیک میں بکنے لگی؟

پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پنجاب کی صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی ہے، لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔لاہور کے بیشتر علاقوں میں قائم فارمیسیز پر بخار کی دوا غائب ہے، مریض دوا کے لیے مارے مارے پھر رہےہیں۔

مری میں داخلے کی اجازت۔ حکومت نے سیاحوں کو خوشخبری سنادی ، کب سے جا سکیں گے؟جانیے تفصیل

جن میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی موجود ہے، وہ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔بخار کی دوائی کے خریداروں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں، اوپر سے دوانہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔اس حوالے سے میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آ جاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق صوبے میں 69 ملین بخار کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16اعشاریہ 25 ملین گولیاں موجود ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

روسی صدر کے بعد کینیڈین وزیراعظم بھی اسلام کے حق میں بول پڑے ، مسلمانوں کے دل جیت لئے

FOLLOW US