لاہور: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار ماہر خا ن نے کہا ہے کہ دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی معروف خاتون صحافی نے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے قانون کا تذکرہ کیا جسے ماہر ہ خان نے سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی۔ ادکارہ کے رد عمل پر ایک صار ف نے کہا کہ’ میڈم جی،دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے‘۔ جس پر ماہر ہ خا ن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایساجرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں ‘۔
بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن شہید‘ 2 جوان زخمی ہوگئے
ماہر ہ خا ن نے مزید لکھا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرآت نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اتر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ یوم آزاد ی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ سامنے آیا تھاجس کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا
رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان
لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے