Monday January 20, 2025

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن شہید‘ 2 جوان زخمی ہوگئے

راولپنڈی : صوبہ بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے ، دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار شہید ہوگئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو واصل جہنم کر دیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کا یہ واقعہ 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب ہوا ، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے جب کہ اس دوران ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا ،

اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کردی حشمت غنی نے اپنے بھائی کے دور حکومت کو کرپشن زدہ قرار دیا

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار سونے زئی کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا ، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

FOLLOW US