Monday January 20, 2025

شیخ رشید کو ’اللہ اللہ‘ کرنا چاہیے، جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی: ریما خان

پاکستان کی نامور فلم اسٹار ریما خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق چٹکلہ دیاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں ’اللہ اللہ‘ کرنی چاہیے۔ پروگرام ’جشن کرکٹ‘میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اور اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔

‘سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں’

حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے باعث ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی

ریما خان کا کہنا تھاکہ میرا اور جویریہ سے10سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔ 500 کی دوڑ گیم میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فلم اسٹار کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی، 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے سارے اسکینڈلز جھوٹ پر مبنی نہیں تھے۔ خیال رہے کہ ریما خان نے 500کی دوڑ میں 409پوائنٹس اسکور کیے تاہم اب تک شہروز سبزواری 430 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

’چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں‘، PSL کے گانے پر گراؤنڈ میں نوجوان کا ڈانس وائرل

فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

FOLLOW US