Sunday January 19, 2025

جنید صفدر کی اپنی شادی کی تقریب میں گانا گانے کے بعد صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

لاہور : مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن میں ایک نجی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے گانا گا کر میلہ لوٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہو رہی ہے لیکن اب ان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو نا شروع ہو گئی ہے جس میں وہ صوفیانہ کلام پڑھ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر عمر اظہر نامی شہری نے جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ، یہ ویڈیو کلپ زیادہ لمبا نہیں بلکہ 45 سیکنڈ کا ہے لیکن اس مختصر وقت میں ان کی آواز میں موجود مٹھاس اور خوبصورتی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔

پی ٹی آئی حکومت کو اپنی 3سالہ کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر لینی پڑ گئیں

ویڈیو کے ساتھ عمر نامی شخص نے پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ ” یہ ویڈیو ان کیلئے ہے جنہوں نے جنید صفدرکو اپنی شادی پر گانا گاتے ہوئے سنا ، ہمارے دوست عبدالرحمٰن کی جانب سے 2019 میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنید نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ صوفیانہ کلام پڑھا، وہ ایک دلکش آواز کے مالک ہیں“۔

مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

ہاتھ جوڑ کر ملزمان سے کہا کہ میری بیٹی سے زیادتی نہ کریں بیٹی حافظِ قرآن ہے، دوسری مرتبہ لاہور آئی تھی

چین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ وہ بڑے حساس لوگ ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو واقعے پر چین کی ناراضی کا اعتراف کر لیا

https://twitter.com/OmerAzhar96/status/1430481810262269956?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1430481810262269956%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F26-Aug-2021%2F1332730

FOLLOW US