Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی حکومت کو اپنی 3سالہ کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر لینی پڑ گئیں

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے اشتہار میں بھارتی تصاویر استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے اپنی تین سال کی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں۔ سماجی رابطوں کہی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں۔ ن لیگی ترجمان نے ویب سائٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس لنک سے سے عمران خان حکومت کی ’کارکردگی‘ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ہاتھ جوڑ کر ملزمان سے کہا کہ میری بیٹی سے زیادتی نہ کریں بیٹی حافظِ قرآن ہے، دوسری مرتبہ لاہور آئی تھی

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا خطاب ملک بھر میں دکھانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان خطاب عوام کودکھانےکےانتظامات کریں گے ، خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ سمیت گلگت ، ملتان اور حیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کتنی حکومتییں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہی کرتی رہیں ، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سگتی ہے ، ورنہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں لیکن ہم معیشت ، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

چین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ وہ بڑے حساس لوگ ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو واقعے پر چین کی ناراضی کا اعتراف کر لیا

FOLLOW US