Sunday January 19, 2025

مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں ، کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والا ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے کافی مشابہت رکھتا ہے، یہی نہیں طارق جمیل کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کر تے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود ایک شخص کو مولانا طارق جمیل کو یہ بتاتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔ویڈیو میں موجود شخص نے مولانا کو بتایا کہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کیلئے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا میں تو آپ کیلئے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔

کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے طالبان نے تُرکی سے مدد مانگ لی

چین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ وہ بڑے حساس لوگ ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو واقعے پر چین کی ناراضی کا اعتراف کر لیا

ہاتھ جوڑ کر ملزمان سے کہا کہ میری بیٹی سے زیادتی نہ کریں بیٹی حافظِ قرآن ہے، دوسری مرتبہ لاہور آئی تھی

FOLLOW US