Monday January 20, 2025

جعلی کرنسی بنانے والے گروہ لاہور سے گرفتار۔۔ملزمان ٹرین کے ذریعے94 لاکھ کی جعلی کرنسی کراچی لے جارہے تھے

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے جعلی کرنسی بنانے والا گروہ پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریلوے پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کو اس وقت گرفتار کیا ، جب ملزم لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین سے 94 لاکھ کی کرنسی لے جارہے تھے ، اس کے علاوہ ملزموں کے قبضے سے کیمیکل اور جعلی کرنسی بھی برآمد کی گئی ، جس کی بناء پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جعلی کرنسی تیار کرنے والا گینگ بے نقاب ہوا ، جس کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے ، پولیس نے جعلی کرنسی تیار کرنے والے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی ، جس کے لیے اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، پولیس نے ملزمان کی جانب سے شہریوں سے لوٹے گئے 2 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے ،

کورونا کی شکار فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند انتقال کر گئیں

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن شہید‘ 2 جوان زخمی ہوگئے

ملزمان خود کواسٹیٹ بینک کے افسر ظاہر کرتے تھے اور نوٹ بنانے والی مشین بھی اسٹیٹ بینک سے لانے کی یقین دہانی کراتے تھے ، ملزمان میں محمد جہانگیر ، شاہ زیب اور ملک محمد یونس شامل ہیں ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ اس سے پہلے لاہور میں فیکٹری ایریا پولیس نے بھی جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز کا کام کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزمان میں مظفر بخاری، رفاقت، علی شہباز اور آرون مسیح شامل ہیں جن سے بھاری مالیت کی جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کرلیے گئے ، ملزمان سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی پرائز بانڈ اور ہزاروں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ، ملزمان بازاروں میں جعلی پرائز بانڈز اور جعلی کرنسی فروخت کرتے تھے ، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

FOLLOW US