لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالج روڈ پر پٹرولنگ آفیسر نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو زبردستی بچے کو لےجاتے دیکھا ، جس پر پٹرولنگ آفیسر نے مشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا جب کہ پٹرولنگ آفیسر کو دیکھتے ہی بچے نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور 14سالہ بچے نے بتایا کیا کہ مجھے موٹر سائیکل سوار زبردستی کہیں لے کر جارہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے موٹر سائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ٹریفک وارڈن نے بچے اورموٹرسائیکل سوار کو ٹاون شپ پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان میں سی آئی اے صدر کا اہلکار ملک ارباز اور ایسٹ ہیڈ کوارٹرز کا اہلکار ذیشان شاہ بھی شامل ہے ،
بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن شہید‘ 2 جوان زخمی ہوگئے
شہر قائد میں لال کوٹھی اسٹاپ کے قریب ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ایک مشکوک گاڑی اور موٹر سائیکل کو روکا ، تلاشی کے دوران گاڑی سے مغوی بازیاب ہوا جس کا نام راحب حسین ہے ، مغوی کو ڈیفنس کے علاقے میں موجود کال سینٹر سے اغواء کیا گیا۔ ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کا کہنا ہے کہ معلومات کرنے پر اغوا کاروں نے اپنا تعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے بتایا ، ملزمان مغوی کو شہر کے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے، اس دوران انہوں نے مغوی کے اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے بھی نکلوائے اس کے علاوہ ملزمان نے مغوی راحب حسین سے مزید 20 لاکھ روپے تاوان مانگا ، اسی دوران ٹیپوسلطان پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جن سے نقدی ، گاڑی ، موٹر سائیکل ، اسلحہ اور 2 موبائل فون برآمد کیے گئے۔
ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا
رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان
لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے