Sunday November 24, 2024

ملک بھر میں زیادتی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، علماء و مشائخ نےمجرموں کو سرعام سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا

لاہور:ملک بھر میں ہونے والے زیادتی اور ہراسگی کے واقعات پر علماء و مشائخ کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں راولپنڈی میں مدرسہ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مجرم کو سر عام سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے اہم علماء و مشائخ اور مفتیان عظام نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی اور عورتوں کے خلاف ہراسگی کے واقعات کو قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان ان واقعات کے فوری سپیڈی ٹرائل اور سر عام سزائیں دینے کا حکم جاری کریں، پاکستانی معاشرے اور سوسائٹی کی اخلاقیات کو بچانے کیلئے تمام طبقات کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

افغان طالبان کا کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائیاں فوری روکنے کا حکم

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے احکامات مرد اور عورت کیلئے واضح ہیں ، ستر پوشی ، فحاشی و عریانی سے بچنا، مرد اور عورت دونوں پر لازم ہے ،شریعت اسلامیہ کسی مرد کو قطعی یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی نہ محرم عورت کو ہاتھ لگائے یا ہراساں کرے اور نہ ہی کسی عورت کو اجازت دیتی ہے کہ وہ ایسا نا مناسب لباس پہنے کہ جس سے اس کی ستر پوشی نہ ہوتی ہو۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمدطاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد زکریا قاسمی ،سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا مفتی محمد ضیاء مدنی، علامہ عارف واحدی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد خان لغاری، مولانا مفتی محمد علی نقشبندی ، مولانا مفتی عبد الستار، مولانا عبد الوہاب روپڑی، مولانا محمد رفیق جامی،مولانا نعمان حاشر ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا پیر اسد اللہ فاروق ، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مفتی محمد عمر فاروق ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مفتی حفیظ الرحمن ، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا قاسم قاسمی اور دیگر علماء و مشائخ نے کہا کہ مسلسل بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات اور خواتین کے حوالے سے خوف و ہراس کی کیفیت معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص حکومت اور عدلیہ سے تقاضہ کرتے ہیں کہ فحاشی و عریانی پھیلانے والے تمام ذرائع کو بند کیا جائے،پیمرا ،

سلمان خان اور شاہ رخ خان میرا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے، شعیب اختر

پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات ایسی تمام ویب سائٹس ، سوشل میڈیا پر آنے والی فحاشی و عریانی کے پروگرامز اور اشتہارات کو بندکروائیں اور مجرمین کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے سرعام سزائیں دی جائیں،حکومت پاکستان اور پاکستان کی معزز عدلیہ کو اس حوالے سے فوری کردار ادا کرنا ہو گا،معاشرے کے تمام طبقات کو تباہ ہوتے ہوئے سماجی اور اخلاقی رویوں کی بحالی کیلئے اپنی اپنی سطح پر فوری کردار ادا کرنا ہوگا،مینار پاکستان ، نور مقدم ، رکشے میں جاتی ہوئی بچیوں ، مدرسہ ،سکول یا کالج میں جہاں بھی زیادتی اور ہراسگی کے واقعات ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےاور مجرموں کو سزا دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ راولپنڈی میں اگر کسی مدرسہ میں کسی بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی، وہ بھی اُسی طرح جرم ہے جس طرح کسی اور جگہ کوئی واقعہ ہو ، کیونکہ جرم کرنے والا کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو وہ مجرم ہے اور اس کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

FOLLOW US