Monday January 20, 2025

سلمان خان اور شاہ رخ خان میرا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے، شعیب اختر

لاہور : عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بائولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ پانچ برس قبل تک جب بھارت جاتے تھے تو بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے۔ پاکستان کے 46 سالہ سابق پیسر نے بھارت میں گزرے اپنے وقت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں میرے ساتھ ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح پیش آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں لوگوں سے ملنا اچھا لگا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خاندانوں اور ان کے حلقہ احباب میں جب بھی میرا جانا ہوا تو انہوں نے ہمیشہ میری قدر افزائی اور حفاظت کی۔ بدقسمتی سے 5 برس ہوگئے میں بھارت نہیں جاسکا، ایک وقت تھا جب وہاں موجود لوگ مجھ سے یہ کہنے لگے تھے کہ میں وہاں اپنا آدھار اور راشن کارڈ بنوالوں کیونکہ میں وہاں کافی کام کررہا تھا۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

FOLLOW US