Saturday November 23, 2024

شاید میں زندہ نہ رہوں، لیکن ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسدالدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنماء اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بنے گی۔ بھارتی شہر کانپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ اگر ہماری بیٹیاں کہیں کہ ہم نے حجاب پہننا ہے، تو والدین کہیں گے کہ بیٹا تو حجاب پہن، دیکھتے ہیں تجھے کون روکتا ہے۔ حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ ہماری باحجاب لڑکیاں کالج بھی جائیں گی، ڈاکٹر بھی بنیں گی، سرکاری افسر بھی بنیں گی، کاروبار بھی بنیں گی۔ انہوں نے کانپور کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگو دیکھنا، شاید میں تب تک زندہ نہیں رہوں گا، لیکن ایک دن ایک باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بھی بنے گی۔

وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے

‘شاہد آفریدی کو پہلی دفعہ نیٹ میں دیکھا، پی ایس ایل سے لالہ کی دستبرداری پر وسیم اکر م کا شاندار بیان

یاد رہے کہ بھارت میں حجاب پر بحث کی وجہ کرناٹک کے بعض تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر عائد کی گئی پابندی ہے، جس کے بعد چند روز قبل ایک مسلم طالبہ مسکان خان حجاب کی حالت میں کالج پہنچی تو ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے اسے ہراساں کیا، اور جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ مسکان خان نے خوف کا شکار ہونے کی بجائے مشتعل ہجوم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کے سامنے کھڑے ہو کر اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دئیے۔ سوشل میڈیا پر مسکان خان کی بہادری کی داد دی جا رہی ہے، بالی وڈ اداکارہ سویرا بھاسکر، شبانہ اعظمی، پوجا بھٹ، کمال راشد خان، جاوید اختر خان اورسونم کپور نے حجاب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس خواتین کا بنیادی حق قرار دیا۔ بعض تعلیمی اداروں نے حجاب پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، تاہم کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پر پابندی کے خلاف زیر سماعت کیس کی آئندہ سماعت سوموار کو مقرر کی گئی ہے۔

پاکستانیوں کی چیخیں مریخ تک ، 16فروری کو پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں

پی ایس ایل7 ، 100 فیصد کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

FOLLOW US