Saturday May 18, 2024

وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، دورے کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، ان کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ، مشیر تجارت ،معید یوسف بھی عمران خان کے ہمراہ جائیں گے، دورے کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔

مسلسل 6 شکستوں کے بعد کراچی کنگز کے پاس پلے آف مرحلے سے باہر ہونے سے بچنے کا آخری موقع

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم دورہ روس میں صدر پیوٹن کودورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے، پاکستان دفاع، سلامتی،تجارت اورتوانائی میں روس سے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ خیال رہے عمران خان23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے، اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔

‘شاہد آفریدی کو پہلی دفعہ نیٹ میں دیکھا، پی ایس ایل سے لالہ کی دستبرداری پر وسیم اکر م کا شاندار بیان

پاکستانیوں کی چیخیں مریخ تک ، 16فروری کو پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں

پی ایس ایل7 ، 100 فیصد کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

FOLLOW US