Sunday January 19, 2025

‘شاہد آفریدی کو پہلی دفعہ نیٹ میں دیکھا، پی ایس ایل سے لالہ کی دستبرداری پر وسیم اکر م کا شاندار بیان

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 سے دستبرداری پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام جاری کیا۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لالہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے شاہد آفریدی کو پہلی مرتبہ نیٹس میں 1996 میں دیکھا تھا اور انہوں نے اپنی باولنگ کے علاوہ ہمیں اپنی بیٹنگ سے بھی متاثر کیا تھا۔وسیم اکرم نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری سکور کی اور ایک بڑے سٹار بن گئے، انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے اور مقبول ہوگئے۔سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی کے لیے لالہ اور بوم بوم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

پاکستانیوں کی چیخیں مریخ تک ، 16فروری کو پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں

پی ایس ایل7 ، 100 فیصد کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

قندیل بلوچ قتل کیس ، مرکزی ملزم وسیم کو بری کر دیا گیا

FOLLOW US