Saturday May 18, 2024

پی ایس ایل7 ، 100 فیصد کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

لاہور : پی ایس ایل میں اب ہاؤس فل ٹاکرےہونگے ،عوام کو سو فیصد گنجائش کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی،ضلعی انتظامیہ لاہور منگل سے شہر کے چھ مقامات سے سٹیڈیم تک سپیشل روٹس چلائے گی۔ تفصیلات کےمطابق سو فی صد عوام کو میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑا فیصلہ کرتے کرکٹ شایقئن کو خوشخبری سنادی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کل سے شہر کے چھ مقامات سے سٹیڈیم تک سپیشل روٹس چلائے گی۔ سپیشل روٹس عوام الناس کی آسانی کے لیے چلائے جا رہے ہیں ۔ ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈیئو کے ساتھ ملکر چلائے جا رہے ہیں۔ گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک اور اسکیم موڑ سے چلائے جا رہے ہیں ۔ سپیڈو 27 فروری تک ان روٹس پر چلے گیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہناتھا کہ شائقین کرکٹ کو 4:30 پر پک اپ اور 11:45 پر ڈراپ کی سہولت دی جائے گی ۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

قندیل بلوچ قتل کیس ، مرکزی ملزم وسیم کو بری کر دیا گیا

کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

کیا سلمان اور عامر نے ‘نعرۂ تکبیر’ بلند کرنیوالی مسکان کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا؟

FOLLOW US