اسلام آباد : 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے ۔ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں ۔ قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ۔
پی ایس ایل7 ، 100 فیصد کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی