انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا کی معمولی علامات تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق ان کے ٹیسٹ رزلٹ کے مطابق وہ کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کا شکار ہوئے ہیں۔
پانی سرسے اوپر نہیں لوگ سمندر کی تہہ میں جاچکے، وزیراعظم گھبرانے کی اجازت دیں:مانی
کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کس ملک میں “یومِ شاہد آفریدی” منایا جا رہا ہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں
Bugün hafif belirtiler üzerine eşimle birlikte yaptırdığımız COVID-19 testimizin sonucu pozitif çıktı. Omicron varyantı olduğunu öğrendiğimiz hastalığı hamdolsun hafif geçiriyoruz.
Görevimizin başındayız. Çalışmalarımıza evde devam edeceğiz. Dualarınızı bekliyoruz.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 5, 2022