Monday January 20, 2025

دن میں 1 لاکھ کماتا تھا لیکن پھر ایسا ہوا کہ بچے کو دینے کیلئے 5 روپے نہیں تھے ۔۔ جانیں یوسف رضا گیلانی کے بال کاٹنے والے نائی کی دکھ بھری کہانی

بچوں اور لڑکوں کو اب کئی کئی گھنٹے ہیئر ڈریسر کی دوکان پر انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایک ایسا بھی ہیئر ڈریسر سامنے آ گیا ہے جو صرف و صرف 25 سیکنڈ میں بال کاٹ دیتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ کون ہے؟ اس شخص کا نام اعجاز احمد ہے اور یہ ملتان کا رہائشی ہے، یہ کوئی عام ہیئر ڈریسر نہیں بلکہ وی آئی پی ہیئر ڈریسر ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں کئی سال یوسف رضا گیلانی کے بال کاٹے ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسا وقت بھی تھا کہ دن میں 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے کما لیتا تھا اور ہر وقت 4 سیاستدان انتظار میں بیٹھے رہتے تھے کہ کب میں فارغ ہوں اور انکے بال کاٹوں۔ لیکن جب ایک دن میرے بچے نے مجھ سے 5 روپے مانگے تو وہ بھی میرے پاس نہیں تھے۔

بھارت میں حجاب پہننے پر تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کا معاملہ، کانگریس رکن بھی احتجاج میں پہنچ گئیں

مگرآج پھر سے میں پورے ملتان میں مسٹر 25 سیکنڈ کے نام سے مشہور ہوں اور میرا یہ دعویٰ ہے کہ پوری دنیا میں کوئی بھی میرے جیسے بال نا تو کاٹ سکتا ہے اور نا ہی ان کی سیٹنگ کر سکتا ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ حکومت وقت میرے ساتھ تعاون کرے تاکہ میں اپنا نا م گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوا سکوں۔ دوسروں سے کام میں مختلف نظر آنے والا ہیر ڈریسر اعجاز دکھنے میں بھی منفرد ہیں کیونکہ یہ ہمیشہ پینٹ کوٹ پہن کر رکھتے ہیں۔ یہاں باتوں باتوں میں اعجاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اب خان صاحب مجھے موقع دیں گے تو میں انکے بھی بال کاٹنے کو تیار ہوں اور ایسے بال کاٹوں گا کہ ان کی عمر بہت کم لگے گی یہ میرا ان سے دعویٰ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں ایک نوجوان کے بال بھی کاٹ کر دیکھائے جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے کہ صرف 20 سیکنڈ میں بالوں کی ایسی سیٹنگ کی کہ اب جوان اپنے بالوں کو جس جانب بھی موڑے وہاں ہی ایک الگ اسٹائل بن جائے۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ انہوں نے صرف یو سف رضا گیلانی کے ہی بال نہیں کاٹے بلکہ شاہ محمود قریشی اور علاقے کے دیگر نامی گرامی سیاستدانوں کے بال بھی کاٹے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی رکی پونٹنگ نے بابراعظم کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

بین کٹنگ کی بیٹنگ پر اہلیہ کی کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US