Saturday November 23, 2024

کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کس ملک میں “یومِ شاہد آفریدی” منایا جا رہا ہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نہ صرف کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں بلکہ امریکہ جیسے ملک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہر میں آج 5 فروری کو “یومِ شاہد آفریدی” کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں گزشتہ آٹھ برس سے “یومِ شاہد آفریدی” منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ آرتھر کی خاتون میئر ڈلورس بوبی پرنس نے سنہ 2014 میں 5 فروری کو بطور یوم ِ شاہد آفریدی منانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلتے رہتے ہیں۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

دن میں 1 لاکھ کماتا تھا لیکن پھر ایسا ہوا کہ بچے کو دینے کیلئے 5 روپے نہیں تھے ۔۔ جانیں یوسف رضا گیلانی کے بال کاٹنے والے نائی کی دکھ بھری کہانی

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی رکی پونٹنگ نے بابراعظم کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

FOLLOW US