Monday January 20, 2025

پانی سرسے اوپر نہیں لوگ سمندر کی تہہ میں جاچکے، وزیراعظم گھبرانے کی اجازت دیں:مانی

پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی کے شوہر اور اداکار مانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اب لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔ اداکار جوڑی گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہمان بنی اور ملکی حالات سمیت مختلف موضوعات پر جوابات دیےتا ہم اس دوران 500کی دوڑ میں اداکار مانی اور ان کی اہلیہ حرا مانی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کو ہرا نہ سکے۔ اس دوران اداکار مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کس ملک میں “یومِ شاہد آفریدی” منایا جا رہا ہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں

دوران پروگرام مانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔ پروگرام جشنِ کرکٹ میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مردوں کولگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیےبہانے ڈھونڈتی ہیں، ایسا نہیں ہوتا مگرشوہروں کو ایسا ہی لگتا ہے ۔ دوران پروگرام اداکارہ نے گورا رنگ کرنے کے انجیکشن لگوانے کی خواہش کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ میں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانا چاہے تو ہماری لڑائی ہوگئی اور مانی نے مجھے بہت ڈانٹا۔

دن میں 1 لاکھ کماتا تھا لیکن پھر ایسا ہوا کہ بچے کو دینے کیلئے 5 روپے نہیں تھے ۔۔ جانیں یوسف رضا گیلانی کے بال کاٹنے والے نائی کی دکھ بھری کہانی

لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

FOLLOW US