Sunday January 19, 2025

وہ علاقہ جسے چین نے دنیا سے چھپا رکھا ہے، گوگل میپس کے صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

بیجنگ: گوگل میپس کے ایک صارف نے چشم کشا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چین نے تبت کے جنوبی علاقے کو باقی دنیا سے چھپا رکھا ہے، یہ علاقہ گوگل میپس پر ظاہر ہی نہیں ہوتا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گوگل میپس پر یہ چیز دریافت کرنے کے بعد اس صارف نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’Reddit‘ پر سوال اٹھایا ہے کہ آیا چینی حکومت تبت کے اس علاقے میں باقی دنیا سے کیا چیز چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟ یہ صارف گوگل میپس کے سٹریٹ ویو کے فیچر میں اس علاقے کو دیکھتا ہے اور اس کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ”کوارڈینیٹس 30.846054اور 81.668028میں موسم آج بالکل صاف ہے لیکن سٹریٹ ویو میں یہ علاقہ نظر نہیں آ رہا۔ یہاں ایسا کیا ہے جسے چینی حکومت دنیا سے چھپا رہی ہے؟“اس تھریڈ میں دیگر کوئی لوگ بھی اس علاقے کے متعلق ایسا ہی سوال پوچھ رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کااستعفیٰ منظور، نئے مشیر کی تلاش جاری

میرے بیٹے کو آئمہ خان نے اغوا کروایا، ضمانت کے خلاف رٹ دائر کریں گے، والد نواز خان

ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”اس نے ایک سال قبل اس علاقے کو گوگل میپس پر سرچ کیا تھا اور تب بھی اس کا ’امیج‘ سٹریٹ ویو پر موجود نہیں تھا۔ اس علاقے کو ’گرے ‘رنگ کے ایک باکس کے ذریعے چھپایا گیا تھا۔یقینا یہاں کچھ تو ایسا مشکوک ہے جسے چین چھپارہا ہے۔“ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ”چین میں یہ ایک علاقہ نہیں ہے جسے گوگل میپس پر چھپایا گیا ہے، اس طرح کے اور بھی کئی علاقے ہیں جنہیں گرے باکس لگا کر مخفی رکھا گیا ہے۔“

واہگہ کے زمینی راستے سے بھارت 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیجے گا، پاکستان نے اجازت دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ،شازیہ مری

FOLLOW US