Sunday January 19, 2025

واہگہ کے زمینی راستے سے بھارت 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیجے گا، پاکستان نے اجازت دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور : بھارت اٹاری واہگہ سے طورخم کے راستے افغان عوام کے لیے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد بھیجے گا۔ بھارت کے میڈیا نے اس حوالے سے پاکستان سے بھارتی حکومت کی بات چیت کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 2 ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے بھارتی امداد بھیجنے پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد 50 ہزار میٹرک ٹن بھارتی گندم اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیجی جائے گی، جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔ گندم کی پہلی شپمنٹ کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔۔

خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ،شازیہ مری

طیب اردگان کی توہین پر خاتون اینکر گرفتار، 7 سال میں اب تک کتنے لاکھ لوگ صرف اردگان کی توہین پر زیرِ عتاب آچکے؟

‘مجھے وزیر کے عہدے سے مسلمان مذہب ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا،برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا الزام

FOLLOW US