Sunday January 19, 2025

خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ،شازیہ مری

اسلام آباد : پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے سلیکٹرز نے مینار پاکستان بھرا ،ساڑھے تین سال میں صرف وزیراعظم غربت کی لکیر سے اوپر آئے ہیں۔ انہوںنین کہاکہ خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری کے ستائے ہوئے غریبوں کا سامنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے مگر ملک کا حشر نشر کرنے والے کو چھوڑیں گے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اکبر ایس بابر کے بعد احمد جواد نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ تم نے مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا خود کو بھی ایسے سلوک کے لیے تیار رکھو ،27 فروری کو ملک کے عوام تمہیں اقتدار سے بھگانے کیلئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کا ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے کا اعلان

طیب اردگان کی توہین پر خاتون اینکر گرفتار، 7 سال میں اب تک کتنے لاکھ لوگ صرف اردگان کی توہین پر زیرِ عتاب آچکے؟

‘مجھے وزیر کے عہدے سے مسلمان مذہب ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا،برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا الزام

FOLLOW US