Sunday January 19, 2025

میرے بیٹے کو آئمہ خان نے اغوا کروایا، ضمانت کے خلاف رٹ دائر کریں گے، والد نواز خان

ملتان : ملتان سے اغوا کے بعد بازیاب ہونے والے بچے نقیب اللّٰہ کے والد نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو اسٹیج اداکارہ آئمہ خان نے اغوا کروایا۔نقیب اللّٰہ کے والد نواز خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا آئمہ خان کے گھر سے ملا ہے۔والد نواز خان نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کی اور مدد کی، آئمہ خان کی ضمانت کے خلاف رٹ دائر کریں گے۔ نواز خان نے کہا کہ آئمہ خان خود کو بیگناہ ظاہر کرنے کے لیے ڈرامہ کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ڈیڑھ سالہ بچے کے اغواء کے الزام میں پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچے کو بازیاب کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ خان کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، شوہر کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا۔

واہگہ کے زمینی راستے سے بھارت 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیجے گا، پاکستان نے اجازت دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا ،شازیہ مری

طیب اردگان کی توہین پر خاتون اینکر گرفتار، 7 سال میں اب تک کتنے لاکھ لوگ صرف اردگان کی توہین پر زیرِ عتاب آچکے؟

FOLLOW US