نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ٹیلی پرومپڑ کی خرابی کے بعد دوران تقریر ہچکچا کر خاموش ہوگئے۔ ورلڈاکنامک فورم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے غیرتحریرشدہ تقریر( فی البدیہہ) کرنے کے دعویٰ کا پول کھل گیا۔ ٹٰیلی پرومپٹرخراب ہوا تو مودی بھی گڑبڑا کرخاموش ہوگئے۔بھارتی وزیراعظم کی کچھ سمجھ میں نہیں آٰیا توپہلے ادھرادھردیکھا اوراس کے بعد موضوع سے ہٹ کر کچھ اورہی باتیں شروع کردیں۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا تحریر کے بغیر بات نہ کرپانا سوشل میڈیا پرمذاق بن گیا۔سوشل میڈیا پربھارتی وزیراعظم کی میمز وائرل ہوگئیں۔کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی پیچھے نہیں رہے اورکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا جھوٹ ٹیلی پرومپٹر بھی برداشت نہیں کرسکا۔
عثمان مرزا تشدد کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
When teleprompter goes off, India’s so-called greatest public speaker of all time fails to find a single word! pic.twitter.com/ztGzWaCST8
— Ashok (@ashoswai) January 17, 2022
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی