Sunday May 19, 2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ حیرانی ہے ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے سٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ریکارڈ کو خفیہ رکھا ، الیشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کے کسی حصے کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا ، سٹیٹ بینک کے 8 والیم ہیں جو 2018 میں ستیٹ بینک نےجمع کرائے ، خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشربا انکشافات سامنے آئیں گے ، ایک حکمران جماعت کی فارن فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا ، یہ قومی سلامتی کے خلاف ہے جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے ۔

نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کرلی، ملزم کون تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

“بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جو زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا” اسد صدیقی نے ازدواجی زندگی کے مشکل ترین وقت بارے بتا دیا

مظفرآباد میں ملزمان کا سیاحتی جوڑے پر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US