Saturday November 23, 2024

نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کرلی، ملزم کون تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی : ڈکیتی کے دوران ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان کوقتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مارلی، ملزم پولیس اہلکار نکلا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے نوبیاتا نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ماں اور بیٹی رکشے میں گھر کے باہر پہنچتی ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم انہیں گن پوائنٹ پر گھیر لیتا ہے۔اس دوران ایک خاتون نے گھر کی گھنٹی بجائی، رکشہ ڈرائیور اس موقع پر فرار ہوجاتا ہے جبکہ ڈاکو ایک خاتون سے سامان بٹورنے میں مصروف ہوتا ہے۔ اتنے میں خاتون کا بیٹا شاہ رخ اچانک دروازہ کھول کر باہر نکلتا ہے اور ڈاکو کی جانب لپکتا ہے۔ یہ دیکھ کر ملزم اس پر فائر کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔ سی سی ٹی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے خود کو گولی مار کرلی،ملزم کی شناخت علی فرزند جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پولیس اہلکار تھا

“بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جو زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا” اسد صدیقی نے ازدواجی زندگی کے مشکل ترین وقت بارے بتا دیا

مظفرآباد میں ملزمان کا سیاحتی جوڑے پر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ارکان اسمبلی کسی بھی قسم کی قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے

FOLLOW US