ماسکو:روس کا خلاءمیں بھیجا گیا 4ٹن وزنی راکٹ بے قابو ہو کر واپس زمین کے مدار میں داخل ہو گیا ہے اور بتدریج زمین کی طرف گر رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ راکٹ بنیادی طور پر 27دسمبر کو لانچ کیے گئے اینگارا اے 5ہیوی کیریئر راکٹ کا حصہ تھا جو 9دن تک مدار میں پھنسے رہنے کے بعد گزشتہ بالآخر واپس زمین کے ماحول میں واپس داخل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب یہ راکٹ زمین کے ماحول میں داخل ہوا، اس کی رفتار 47لاکھ میل فی سیکنڈ تھی اور یہ بحر الکاہل کے اوپر تھا۔ 18ویں سپیس کنٹرول سکواڈرن کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اس راکٹ کے دوبارہ زمین کے ماحول میں داخل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یورپین سپیس ایجنسی کے سپیس ڈیبریز آفس کی طرف سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔سپیس ڈیبریز آفس کے سربراہ ہولر کریگ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”واپس زمینی ماحول میں آنے کے بعد اس راکٹ کا خاتمہ احسن طریقے سے ہو گیا اور اس سے کسی طرح کا نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ “ واضح رہے کہ روس نے جاسوسی اور جنگی ہتھیاروں کی نیوی گیشن میں استعمال ہونے والی سیٹلائٹس خلاءمیں بھیجنے کا ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ اینگارا اے 5راکٹ اسی پروگرام کے تحت خلاءمیں بھیجا گیا۔ یہ سیٹلائٹس آئندہ سالوں میں خلاءمیں بھیجی جائیں گی جنہیں جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
لاہور سے 133 افراد بازیاب، انہیں کن حالات میں اور کس نے قید کر رکھا تھا؟
پیپلزپارٹی کا 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان
کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں