Sunday November 24, 2024

کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے، کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت5 سال پورے کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے، ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، کیا کوئی انکار کرسکتا ہے کہ شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی، شہبازشریف کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

عمران خان کے قریبی ساتھی اور جنرل باجوہ کو جپھی ڈالنے والے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر آئی ایس آئی کا آلہ کار ہونے کا الزام لگ گیا

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کیلئے آئندہ 3 ماہ اہم ہیں، آئندہ تین ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں نومبر کافی دور ہے، میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ دریں اثناں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل اسدعمر سمیت تمام صدور نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے آئین اور انتظامی امور سے متعلق بات کی گئی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد کے مہنگے سیکٹرز میں سرکاری رہائشوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے اور بے ہنگم پھیلائو کو روکنے کے لئے شہروں کی حدود متعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کے لیے کم قیمت گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کر رہے ہیں،گھروں کی تعمیر کے لئے اب تک 38 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب و متوسط طبقے کے لیے کم قیمت گھروں کا جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کر رہے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے 12,400 کم قیمت و معیاری فلیٹ مہیا کئے جارہے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی ان فلیٹس کے لیے سبسڈی مہیا کرے گی جس سے ماہانہ قسطیں کم سے کم رکھی جائیں گی۔

قانون کے تحت ممنوعہ کسی ذرائع سے فنڈ وصول نہیں کیے، عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا سرٹیفیکیٹ سامنے آ گیا

ان فلیٹس میں تمام شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جاے گا۔ اسلام آباد کے مہنگے سیکٹرز میں سرکاری رہائشوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کمرشل بلنڈنگز بنائی جائیں۔اپنا گھر بنانے کے لیے 38ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے۔اجلاس کو بتایا گیا کے اوسطاً بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی شرح میں قابل ذکر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صرف پچھلے دو ہفتوں میں 6ارب روپے کے اضافی قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک کے تمام شہروں کی حدود متعین ہونی چاہئیں تاکہ بے ہنگم پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور سبزے کو بچایا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کےلیے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ آزاد کشمیر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے لیے معیاری اور کم قیمت رہائشیں جلد تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے مہاجرین کی رہائشوں کے لیے 5.6 ارب روپے کی زمین حکومت آزاد کشمیر مہیا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 1300 گھرانوں کو گھر مہیا کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جنگلات اور قدرتی تنوع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کے آزاد کشمیر کا 63فی صد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے جبکہ کشمیر کے کل رقبے کا 56.5 فی صد رقبہ سرکاری اراضی ہے۔ 10 اضلاع کی لینڈ یوز میپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔

کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ لمبی لمبی کون چھوڑتاہے؟ فخر زمان نے نام بتادیا

FOLLOW US