Friday March 29, 2024

لاہور سے 133 افراد بازیاب، انہیں کن حالات میں اور کس نے قید کر رکھا تھا؟

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک غیر قانونی منشیات بحالی مرکز سے 133 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔حکام نے غیر رجسٹرڈ نشہ بحالی سنٹر کو سیل کردیا ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق منشیات کے علاج و بحالی کے ایک غیر رجسٹرڈ مرکز گارڈین ہوم میں 133 افراد کو یر غمال بنا کر رکھا گیا تھاجنہیں بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بازیاب کرائے گئے 20 افراد کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گارڈین ہوم میں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہوتا تھا اور انہیں علاج معالجے کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی تھی بلکہ مریضوں پر بدترین تشدد کیا جاتا تھا۔ مرکز میں منشیات اور ذہنی امراض کے ماہرین اور طبی عملہ بھی تعینات نہیں تھا۔

پیپلزپارٹی کا 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں

عمران خان کے قریبی ساتھی اور جنرل باجوہ کو جپھی ڈالنے والے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر آئی ایس آئی کا آلہ کار ہونے کا الزام لگ گیا

FOLLOW US