Friday May 3, 2024

‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ دنیا کے انوکھے اور حیران کن نوجوان نے شادی کیلئے بل بورڈز لگادئیے مگر کیوں؟

اسلا م آباد: برطانیہ میں مقیم 29 سالہ مسلمان شخص نے اپنی شادی کےلیے اپنی تصویر والے بل بورڈز لگادئیے۔کہتے ہیں شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھائے، ایسا ہی ایک نوجوان برطانیہ میں مقیم ہے جو شادی کا لڈو کھانے کےلیے پچھتارہا ہے اور اس سلسلے میں 29 سالہ نوجوان نے شہر بھر میں بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردئیے ہیں۔محمد ملک پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور برطانوی دارالحکومت لندن میں انوویشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں جب کہ اپنا کاروبار بھی چلا رہے ہیں۔محمد ملک نے ارینج میرج سے بچنے کےلیے ایسے بل بورڈز لگائے ہیں جس پر ان کی تصویر بھی آویزاں ہیں اور ساتھ ہی ‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ بھی لکھا ہے۔محمد ملک نے شادی کے سلسلے میں ایک ویب سائٹ بھی بنائی جس پر اپنی تفصیلات شائع کیں۔

کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکاراور کامیڈین نے زہر کھا لیا

انہوں نے لکھا کہ انہیں ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے جس کا مذہب مسلم ہو اور وہ اپنی روایات اور مذہب کو اچھے طریقے سے لے کر چلے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شخص نے لڑکی کی خصوصیات سے متعلق کہا کہ محمد ملک نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا کہ ’میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں اس لیے میری بیوی کو میرے ماں باپ کا خیال رکھنا ہوگا، میں نے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے اس طریقے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ رشتہ ڈھونڈنے کے لیے رشتہ آنٹی والا روایتی طریقہ مجھے راس نہیں آرہا تھا‘۔

لاہور سے 133 افراد بازیاب، انہیں کن حالات میں اور کس نے قید کر رکھا تھا؟

پیپلزپارٹی کا 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں

FOLLOW US