Sunday January 19, 2025

پیپلزپارٹی کا 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے 27 فروری کو مزارقائد کراچی سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی بحران پر حکومت کیخلاف میدان میں نکلا ہوں، ہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے، ملک کے تمام بحرانوں کا واحد حل فوری شفاف الیکشن ہیں،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے پر ایکشن لے، تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی، اس شہر سے حکومت کا خاتمہ کریں گے، پاکستان میں اس وقت تاریخی مہنگائی ہے، پیپلزپارٹی ملک میں تاریخی مہنگائی کی شدید مذمت کرتی ہے، کسانوں کو پیش آنے والے مسائل اور گیس بحران کی بھی مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نےحکومت سے طالبان سے حفیہ مذاکرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں

حکومت نے کسی بھی مذاکرات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا، فاٹا کے عوام کے ساتھ ہونے والے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں،شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، سی ای سی نے منشور کمیٹی اور الیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت سے نجات کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کو جمہوری طاقتوں کے خلاف استعمال کرتی رہی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے معاملے پر ایکشن لے، ہماری معاشی خود مختاری کا سودا کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے، سی ای سی نے افغان مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا، پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپرجاری کیا ہے، وائٹ پیپر جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلزپارٹی نے ہر شہر میں احتجاج کیا، اسٹیٹ بینک ملکی اداروں نہیں، آئی ایم ایف کوجوابدہ ہوگا، پیپلزپارٹی نے پاکستان کے ہر ڈویژ ن میں کسان ریلیوں کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ زراعت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے، کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران پر حکومت کیخلاف میدان میں نکلا ہوں، 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔

عمران خان کے قریبی ساتھی اور جنرل باجوہ کو جپھی ڈالنے والے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر آئی ایس آئی کا آلہ کار ہونے کا الزام لگ گیا

قانون کے تحت ممنوعہ کسی ذرائع سے فنڈ وصول نہیں کیے، عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا سرٹیفیکیٹ سامنے آ گیا

FOLLOW US