Tuesday January 21, 2025

کورونا وائرس، چین نے ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں لاک ڈاؤن لگا دیا

بیجنگ : چین نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر ژیان میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ بی بی سی کے مطابق اس شمالی شہر میں 9 دسمبر سے اب تک کورونا وائرس کے 143 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے باعث حکام نے کسی بھی ممکنہ بحران کی پیش بندی کیلئے شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں ، ایک گھر سے صرف ایک فرد ہی ضروری اشیا کی خریداری کیلئے دو دن میں ایک بار گھر سے باہر نکل سکتا ہے۔ چین میں فروری 2022 میں ونٹر اولمپکس ہونے ہیں جس کے باعث چینی حکام نے کورونا کے بارے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور شہریوں کی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ژیان کے لوگوں کو شہر چھوڑنے کی بھی اجازت نہیں ہے، وہ شہر صرف اسی صورت میں چھوڑ سکتے ہیں جب انتہائی ضرورت کی صورت میں حکام انہیں باضابطہ اجازت دیں۔

میں نے اسے کپتان بننے سے منع کیا تھا، شاہین شاہ کے کپتان بننے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

پہلی ملاقات میں ثانیہ کا رویہ کیسا تھا؟ شعیب ملک نے دلچسپ انکشاف کردیا

دنیا کا سب سے خطرناک دفاعی نظام ایس 400 روس سے بھارت کیسے پہنچایا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے ساتھ کہاں نصب ہوگا؟

برطانیہ میں ایک ہی دن میں پہلی بار ایک لاکھ کورونا کیسز رپورٹ، صورتحال تشویشناک ہوگئی

FOLLOW US