Tuesday January 21, 2025

پہلی ملاقات میں ثانیہ کا رویہ کیسا تھا؟ شعیب ملک نے دلچسپ انکشاف کردیا

لاہور: پاکستان و بھارت کی مقبول جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا گزشتہ دنوں اداکار و میزبان احسن خان کے ٹی وی شو ’ٹائم آﺅٹ وِد احسن خان‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ ایسے پہلوﺅں سے بھی پردہ اٹھایا جن سے ان کے مداح اب تک ناآشنا تھے۔ میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ جب ان کی ثانیہ مرزا سے پہلے پہل ملاقات ہوئی تھی تو ثانیہ کا رویہ کچھ ایسا سرد مہرانہ سا تھا جیسے انہیں شعیب میں کوئی دلچسپی نہ ہو۔شعیب ملک کی اس بات پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ ”ہم سب کرکٹرز کے امیج کے بارے میں جانتے ہیں۔ جس کے پیش نظر یقینا مجھے محتاط رہنا پڑا تھا۔“ اس پر شعیب ملک نے کہا کہ ”اس کے باوجود تم نے ایک کرکٹر کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا؟“

دنیا کا سب سے خطرناک دفاعی نظام ایس 400 روس سے بھارت کیسے پہنچایا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے ساتھ کہاں نصب ہوگا؟

اس موقع پر شعیب ملک اور ثانیہ نے پاکستان اور بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ممبئی اور کراچی کے لوگ اور کھانے ایک جیسے ہیں جبکہ چندی گڑھ اور پنجاب ایک جیسے ہیں۔ نئی دہلی اور لاہور بھی ایک جیسے لگتے ہیں۔ “ اپنے سسرالیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں شعیب کی فیملی توانائی سے بھرپور، پرجوش اور خوشنما فیملی ہے اور اس کی خاص وجہ پنجابی ثقافت ہے جو دونوں ملکوں میں غالب ہے۔“ کھانوں کے متعلق بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ”مجھے سیالکوٹ کی حلوہ پوری بہت پسند ہے۔ “ اسی طرح ثانیہ نے کہا کہ وہ حیدرآباد کے سپیشل چکن 65اور چکن چلی کی دلدادہ ہیں۔

برطانیہ میں ایک ہی دن میں پہلی بار ایک لاکھ کورونا کیسز رپورٹ، صورتحال تشویشناک ہوگئی

لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے سینیٹ کے 18 ویں گریڈ کے افسر کو بڑی سزا مل گئی

حکومتی پالیسیوں سے ناراض تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اہم عہدے سے مستعفی ہو گئے

FOLLOW US