نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے بارڈر کے ساتھ روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’ایس 400‘ نصب کرنا شروع کر دیا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق بھارت کے اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ پہلا ایس 400ایئرڈیفنس میزائل سسٹم سکواڈرن پنجاب سیکٹر میں نصب کیا جا رہا ہے۔ بھارت کو اس جدید ایئرڈیفنس سسٹم کی فروخت کا اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی) کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ایئرشو کے دوران کیا تھا، جس کے بعد یہ پہلا یونٹ بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے جسے بھارتی فوج مغربی محاذ پر نصب کر رہی ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ڈیفنس سسٹم ایسی جگہ نصب کیا جا ئے گا جہاں یہ چین اور پاکستان دونوں کے خلاف بروئے کار آ سکے۔ ذرائع کے مطابق میزائل سسٹم کے پرزے ہوائی اور سمندری راستوں سے بھارت پہنچائے جا رہے ہیں۔پہلے سکواڈرن کی بھارت میں منتقل رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔
برطانیہ میں ایک ہی دن میں پہلی بار ایک لاکھ کورونا کیسز رپورٹ، صورتحال تشویشناک ہوگئی
لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے سینیٹ کے 18 ویں گریڈ کے افسر کو بڑی سزا مل گئی